تحریک دعوتِ فقر کی ویب سائٹ پر خوش آمدید

ہم آپ کو تحریک دعوتِ فقر کی ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یہ سائٹ دنیا میں فقر کی تعلیمات کی واحد ترجمان ہے۔ فقر ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اصل باطنی ورثہ اور دینِ اسلام کی روح ہے۔
مسلمانوں کے اللہ تعالیٰ سے مضبوط روحانی تعلق کو پھر سے استوار کرنا ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔ اس روحانی تعلق کی کمزوری کی بنا پر ہی آج مسلمان خیر الامم ہونے کے باوجود انتہائی پست ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ہم فقر کی تعلیمات کے ذریعے مسلمانوں کی توجہ روح سے خالی محض ظاہری بدنی اور دکھاوے کی عبادات سے ہٹا کر انکی روحانی پاکیزگی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد ہی ظاہری عبادات قبولیت کے لائق بنتی ہیں۔

ہم اپنے سلف صالحین اولیاء اللہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے دینی و روحانی نظریات کی ترجمانی کرتے ہیں جن کے مطابق جب تک معاشرے کے ہر فرد کی روحانی و باطنی اصلاح نہیں ہوتی تب تک معاشرے کی فلاح ممکن نہیں۔ صرف روحانی طور پر پاکیزہ مسلمان ہی مومن کہلانے کے لائق ہیں اور اللہ نے قرآن میں صرف مومنین کی مدد اور ان پر مہربانی کا وعدہ فرمایا ہے نہ کہ نام کے ظاہری مسلمانوں کا۔ دنیا اور آخرت کی فلاح اور کامیابی روحانی طور پر پاکیزہ مومنوں کا مقدر ہے اسی لیے ہم امتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو روحانی پاکیزگی کی طرف بلاتے ہیں تاکہ دنیا و آخرت کی ظاہری و باطنی فلاح انہیں حاصل ہو۔

Ism Muhammad
Ism Allah Zaat

مرشد کامل اکمل اور بانی تحریک دعوتِ فقر

ہمارا تعلق سلسلہ سروری قادری سے ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شروع ہو کر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے ذریعے اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو منتقل ہوتا ہے اور ان سے حضرت امام خواجہ حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ذریعے سلسلہ در سلسلہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور پھر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔ ہمارے مرشد کامل اکمل حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اس سلسلے کے اکتیسویں سلطان ہیں جنہیں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ ورثۂ فقر امانتِ الٰہیہ کی صورت میں سلطان الفقر (ششم) حضرت سخی سلطان محمد اصغرعلی رحمتہ اللہ علیہ سے منتقل ہوا۔ فقر کی تعلیمات کو عام کرنے اور اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو روحانی پاکیزگی کی طرف بلا کر ان کا تعلق باللہ مضبوط کرنے کے مقصد کی تکمیل کے لیے حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کا آغاز فرمایا ہے۔

  • Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Madzillah-ul-Aqdus Sultan Bahoo Sultan Bahu
  • Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Madzillah-ul-Aqdus Sultan Bahoo Sultan Bahu
  • Sultan Mohammad Asgher Ali Rehmat-ul-Allah Alayh Sultan Bahoo Sultan Bahu
  • Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Madzillah-ul-Aqdus Sultan Bahoo Sultan Bahu
  • Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Madzillah-ul-Aqdus Sultan Bahoo Sultan Bahu
  • Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Madzillah-ul-Aqdus Sultan Bahoo Sultan Bahu
  • Sultan Mohammad Asgher Ali Rehmat-ul-Allah Alayh Sultan Bahoo Sultan Bahu

تحریکی خبریں